ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طالب علموں کی فیس نہ لوٹانے والے تعلیمی اداروں پر ہوگی کارروائی:وزارت

طالب علموں کی فیس نہ لوٹانے والے تعلیمی اداروں پر ہوگی کارروائی:وزارت

Sat, 05 May 2018 20:40:33    S.O. News Service

نئی دہلی ،05؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) انسانی وسائل و ترقی کی وزارت نے کہا ہے کہ اعلی تعلیمی اداروں میں کسی طالب علم کے داخلہ نہیں لینے کی صورت میں فیس نہیں لوٹانے والے اداروں کے خلاف جلد ہی تادیبی کارروائی کی جائے گی۔وزارت کے ایک افسر نے بتایا کہ اے آئی سی ٹی ای اور یو جی سی کے معیار کے مطابق اگر کوئی طالب علم داخلہ نہیں کراتا ہے تو ادارے کو اس کی فیس اور اصل دستاویزات لوٹانی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کئی بار دیکھا گیا ہے کہ کچھ ادارے فیس نہیں لوٹاتے یا بڑی رقم کاٹ کر لوٹاتے ہیں۔ایسے اداروں کو اب کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسا پیشہ ورانہ اداروں کی جانب سے طالب علموں کا استحصال روکنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔اگر کوئی انسٹی ٹیوٹ اے آئی سی ٹی ای اور یو جی سی کے معیار پر عمل نہیں کرتے ہیں تب ایسے اداروں کی منظوری تک واپس لی جا سکتی ہے۔


Share: